Monday, October 26, 2020  | 8 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

پی ٹی اےکایوٹیوب سےغیراخلاقی موادبلاک کرنےکیلئےدوبارہ رابطہ

SAMAA | - Posted: Sep 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فوٹو: اے ایف پی

پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی نےیوٹیوب کوغیراخلاقی اورفحش موادبلاک کرنےکی درخواست دے دی ہے۔

ترجمان پی ٹی اے نےبتایا کہ پی ٹی اے نے موادبلاک کرنےکیلئےیوٹیوب انتظامیہ سےدوبارہ رابطہ کیا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ یوٹیوب غیر قانونی اور قابل اعتراض مواد کو بلاک کرے،نفرت انگیزاورنقصان دہ آن لائن موادکوفوری بلاک کیا جائے۔

پی ٹی اے کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ یوٹیوب مواد کی نگرانی کیلئے موثر میکنزم بنائے۔ یہ بھی یقین دہانی کروائی گئی ہےکہ پی ٹی اے یوٹیوب کو پاکستانی ڈیجیٹل مارکیٹ میں کام کیلئےمدددےگا۔پی ٹی اے نے یہ بھی کہا ہے کہ یوٹیوب مقامی قوانین اور معاشرتی روایات کی پاسداری کرے۔

واضح رہے کہ اس کےعلاوہ فیس بک نے پاکستان سےتعلق رکھنےوالے 103 ویب پیجز، 78 گروپس، 453 انفرادی اکاؤنٹس اور 107 انسٹا گرام اکاؤنٹس پر مشتمل ایک ایسےنیٹ ورک کومعطل کردیا ہےجومشتبہ سرگرمیوں میں ملوث تھا۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ ان مشتبہ اکاؤنٹس کی چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ یہ اکاؤنٹس ’منظم اور غیر مصدقہ رویے‘ کے مرتکب ہوئے ہیں۔

فیس بک نے اپنی اس رپورٹ کو ’کووآرڈینیٹڈ ان اتھینٹک بیہیوئر‘ کے عنوان سے شائع کیا ہے یعنی ایک ایسی رپورٹ جو ان اکاؤنٹس کی نشاندہی کرتی ہے جو بڑے منظم طریقے سے چلائے جارہےہیں اورعوامی بحث و مباحثےکا رخ موڑنےکی کوشش کرتے ہیں۔

فیس بک نےان اکاؤنٹس اورپیجزسےمتعلق معلومات امریکا کی اسٹینفورڈ یونیورسٹی کےانٹرنیٹ آبزرویٹری گروپ (ایس آئی او) کوفراہم کیں تھیں،اس گروپ نے تحقیق کے بعد رپورٹ جاری کی ہے۔

متعلقہ خبر:۔ پاکستانیوں کے سیکڑوں ‘مشکوک’ فیس بک، انسٹاگرام اکاؤنٹس بند

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Re-contact PTA to block unethical content,PTA Block Unethical content , digital media content , YouTube content , PTA to block unethical content YouTube,PTA requested YouTube to block immoral and pornographic content
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube