Friday, October 30, 2020  | 12 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی: گلبرگ میں تجاوزات کیخلاف آپریشن،متاثرین کی ہنگامہ آرائی

SAMAA | - Posted: Sep 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 3, 2020 | Last Updated: 2 months ago

مظاہرین نے مرکزی سڑک بلاک کردی

کراچی کے علاقے گلبرگ ميں تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کا آپريشن جاری ہے، جہاں مشتعل مظاہرین نے سڑک بلاک کردی، جس سے واٹر پمپ سے سخی حسن جانے والا ٹریفک معطل ہوگيا۔

کراچی میں گجر نالے کے اطراف غیر قانونی تعمیرات کے خلاف این ڈی ایم اے اور انتظامیہ کا آپریشن جاری ہے۔ 3 ستمبر کو شہر کے تین پوائنٹس پر تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

آپریشن کے پہلے مرحلے ميں کمرشل تجاوزات جیسے دکانوں، شیڈز توڑنے اور گوداموں کو گرايا جارہا ہے۔

رہائشی عمارتوں کو متبادل جگہ فراہم کرنے کے بعد مسمار کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں کیفے پیالہ، لیاقت آباد اور نالہ اسٹاپ نیو کراچی تک ایکشن ہوگا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے گلبرگ ميں تجاوزات کے خلاف آپريشن کے خلاف مشتعل مظاہرین نے سڑک بلاک کردی، جس سے واٹر پمپ سے سخی حسن جانے والا ٹریفک معطل ہوگيا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کیخلاف کی گئی مارکنگ میں ان کے گھروں کو بھی شامل کیا گیا ہے اور متبادل جگہ ملنے سے پہلے وہ کسی طور یہ کارروائی نہیں کرنے دیں گے۔

صبح کو ملنے والی آخری اطلاعات تک انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات تاحال شروع نہ ہوسکے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube