Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

راولپنڈی، اسلام آبادسمیت بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

SAMAA | - Posted: Sep 2, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 2, 2020 | Last Updated: 2 months ago
ISB rain

فوٹو: آن لائن

ملک میں بارشیں برسانے والا ہواؤں کا سسٹم بدستور بالائی علاقوں میں موجود ہے جس کے باعث آج اور کل جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار، پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشیں متوقع ہے جبکہ گوجرانوالہ، نارووال، حافظ آباد، سیالکوٹ، گجرات اور لاہور میں بھی بارش کا امکان ہے۔

شیخو پورہ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، صوابی اور بونیر میں بادل جم کر برسیں گے جبکہ ہری پور، ایبٹ آباد، پشاور اور چارسدہ میں مزید موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔

شدید بارشوں سے کل شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور ندی نالوں میں طغيانی کا خدشہ ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹے کے دوران سندھ اور بلوچستان میں موسم خشک رہے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube