Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کوئٹہ: 9روز قبل اغواء ہونے والی بچی بازیاب، ملزم گرفتار

SAMAA | - Posted: Sep 2, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 2, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Arrested

فائل فوٹو

کوئٹہ کے علاقے ریلوے کالونی سے9 روز قبل اغواء ہونے والی 8 سالہ بچی لاریب بازیاب جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی پولیس عبدالرزاق چمہ نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 24 اگست کو لاریب نامی بچی کو نامعلوم سائیکل سوار گھر کے قریب سے اٹھا کر لے گیا تھا۔ مقدمہ درج کرکے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ گلی میں جوتے پالش کرنے والے شخص نے بچی کو اغوا کیا۔

انہوں نے بتایا کہ معلومات کرتے کرتے ہم اس شخص کے گھر تک پہنچے اور کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی کے قریب سے حراست میں لیا گیا، جس نے مغوی بچی کو ایک دوسرے مقام پر چھپا رکھا تھا۔

اے آئی جی پولیس نے بتایا کہ ملزم 2015 میں بھی اسی نوعیت کے کیس میں گرفتار ہوا اور 10 سال قید کی سزا معطل ہونے کے بعد رہا ہوگیا تھا۔

بچی کے والدین نے کوئٹہ پریس کلب کے باہر احتجاج بھی کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube