Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

وزیراعظم جمعہ کوکراچی کا دورہ کریں گے

SAMAA | - Posted: Sep 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago

وزیراعظم عمران خان جمعہ کے روز کراچی کا دورہ کریں گے۔وزیراعظم کراچی کیلئے بڑے پیکج کا اعلان کرینگے۔

وزیراعظم عمران خان نےمنگل کو کابینہ اجلاس میں جمعہ کوکراچی کے دورے کی تصدیق کی ہے۔وزیراعظم کےدورہ کراچی میں شہرکےلیےاہم پیکج کا اعلان متوقع ہے جس میں ٹرانسپورٹ، سڑکیں،سیوریج، بجلی و پانی کی سپلائی کے منصوبےشامل ہيں۔

وزیراعظم نےکہا ہےکہ کراچی کےعوام کو تنہا نہیں چھوڑسکتا اور شہر کے مسائل سےباخوبی آگاہ ہوں۔وزیراعظم نےبارش کےباعث موجودہ حالات پرتشویش کااظہارکیا ہے۔

واضح رہےکہ کراچی میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کےہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتایا ہےکہ کراچی ٹرانسفارميشن پلان اسٹيک ہولڈرز کےساتھ شئير کيا ہے اورشہرکو ايسے پيکج کی ضرورت ہے۔گورنر سندھ نے کہا کہ ہر چيز اپنی جگہ پر ہوتی تو پھربھی تباہی ہونا تھی کیونکہ 400 ملی ميٹر بارش غیرمتوقع تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube