Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

شمالی علاقہ جات میں10سال بعد مون سون کی بارشیں

SAMAA | - Posted: Sep 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago

دریاؤں میں سیلابی صورتحال درپیش

شمالی علاقہ جات کے بلند مقامات پرمون سون کی بارشیں نہیں ہوتیں لیکن سال 2010 کے بعد اب پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ یہ بارشیں ملک کے شمال میں واقع بلند پہاڑی علاقوں میں بھی ہوئیں۔جنوب کےعلاقوں میں بھی بارشوں کا سلسلہ 30 فیصد بڑھ کر شمال کے برابر ہوگیا۔

ملک کے کئی شہروں میں مون سون کی تباہ کُن بارشیں جاری ہیں۔پہاڑوں پر فلیش فلڈنگ کےعلاوہ شہروں میں اربن فلڈنگ اور دریاؤں میں سیلابی صورتحال درپیش ہے۔ رواں سال شمال یعنی خیبر پختونخوا کی طرح شمالی علاقہ جات گلگت بلتستان،چترال،سوات وغیرہ میں بھی بادل جم کر برسے۔جنوب میں بھی بارشیں غیرمعمولی اورماضی کی نسبت زیادہ ہوئیں۔

ترجمان محکمہ موسمیات ڈاکٹر خالد نےبتایا کہ پاکستان میں 80 فیصد مون سون بارشیں شمال میں ہوتی ہیں۔ 20 فیصد بارشیں جنوب میں ہوتی ہیں۔ تاہم اس بار 50 فیصد بارشیں شمال اور 50 فیصد جنوب میں ہوئیں۔

ایک جانب  کراچی سمیت جنوبی علاقوں میں ریکارڈ توڑ بارش ہوئی تو دوسری طرف مون سون کے بادل جو عام طور پربلند وبالا پہاڑی سلسلوں پر نہیں برستے،اس بار مغربی ہواؤں کے باعث شمالی علاقہ جات میں بھی شدید بارشیں ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کےمطابق اگست میں تباہ کن بارشیں برسانےوالامون سون اب اپنے اختتام کی طرف گامزن ہےاورستمبر میں بارشیں معمول پرآجائیں گی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube