Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی کی صورتحال سمیت اہم امورپر وفاقی کابینہ کا اجلاس

SAMAA | - Posted: Sep 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Sep 1, 2020 | Last Updated: 2 months ago

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جاری ہے جس میں کراچی کی صورت حال سمیت 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جا رہا ہے۔

 وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم کو کراچی میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق آگاہ کیا جائے گا، جب کہ آج ہونے والے اجلاس میں کراچی کیلئے نالوں کی صفائی، پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کا پیکج بھی پیش کیا جائے گا۔

کابینہ کو60 میٹرک ٹن گندم کی درآمد، چینی کی درآمد اور حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصان پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور اور ملتان میں بلند عمارتوں کی تعمیر کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔ کابینہ ملک کے بڑے ائرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کیلئے معیار کا تعین کرے گی۔

اقتصادی کمیٹی اور کابینہ کمیٹی نجکاری کے 21 اگست کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ دواؤں اور تجارتی مقاصد کیلئے منشیات کے استعمال کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube