Wednesday, October 27, 2021  | 20 Rabiulawal, 1443

واسا لاہورنےاپنےآپریشنز میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرادی

SAMAA | - Posted: Aug 31, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 31, 2020 | Last Updated: 1 year ago

واسا کے ملازمین پانی کا جائزہ لیں گے۔

واسا لاہور نے اپنے آپریشنز میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرادی۔پائلٹ پراجیکٹ کے تحت سات ٹیوب ویل خودکار سسٹم پر منتقل  کردیئے۔بارش کا پانی پر نظر رکھنے کےلیے  سیف سٹی کے کیمروں کی مدد لی جارہی ہے ۔

لاہور میں واسا کی جانب سے جوہر ٹاؤن میں سکاڈا سسٹم لگا دیا گیا ہے جس کے ذریعے نگرانی اور مختلف اعداد و شمار اب دفترمیں بیٹھے اسکرین پر دیکھے جا سکیں گے۔

اسی علاقے کے فلٹریشن پلانٹس، ڈسپوزل اسٹیشنز اور بارش کاپانی بھی مشین کے ذریعے چیک کیا جا سکتا ہے۔

ایس ڈی اوجوہرٹاؤن عبدالحق نےبتایا کہ اس وقت سات ٹیوب ویلزاس پرچلا رہے ہیں اور یہ پاکستان میں پہلی بار ہورہا ہے۔

بارش کی پیش گوئی جاننے کےلیے واسا ہیڈ آفس میں مون سون کنٹرول روم بھی قائم ہے جس میں موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں جانا جاسکتا ہے۔انتظامیہ کےمطابق فیلڈکےہرکام کوجدید ٹیکنالوجی پرمنتقل کیا جارہا ہے۔۔

ایم ڈی واسا زاہدعزیزنےبتایا کہ فیلڈ میں اس وقت 7 ہزار سے زائد واسا کے ورکرز کام کر رہے ہیں،کوشش ہے کہ ہیومن ریسورس اور کاغذی کاروائیاں بھی ڈیجیٹلائز کی جائیں۔

بارشوں سے جمع ہونے والے پانی کواب سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے بھی دیکھا جائے گا۔3 شفٹوں میں واسا کے ملازمین پانی کا جائزہ لیں گے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube