Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی میں آج بارش کی پیش گوئی

SAMAA | - Posted: Aug 31, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 31, 2020 | Last Updated: 2 months ago

محکمہ موسمیات نےکراچی میں رواں مون سون سیزن کے 7ویں اسپیل کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ پیر 31 اگست کو کراچی میں بارش متوقع ہے۔ شہر کے کچھ علاقوں میں ہلکی اور دیگر مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔

اتوار کی رات کراچی میں ملیر، قائد آباد، لانڈھی میں ہلکی بارش ہوئی۔ سندھ کے کچھ شہروں میں مون سون کا 7 واں اسپیل بارش برسارہا ہے۔ حیدرآباد،شکار پور اور بدین میں اتوار کی رات تیز بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا اور بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔

سندھ کے کئی شہروں میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال درپیش ہے۔ متعدد علاقوں میں بارش کا پانی کئی روز سے جمع ہے اور شہریوں کے روز مرہ کے معمولات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن نے آئندہ چند روز میں دریائےکابل میں نچلےسےاونچے درجے کےسیلاب کاخدشہ ظاہر کیا ہے،اس دوران دریائےکابل کےمضافاتی علاقوں میں شدید سے شدید ترین بارشیں متوقع ہیں۔

اسلام آباد اور راول پنڈی میں پیر کی صبح سے وقفے وقفے کیساتھ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نےآج سے بدھ تک بالائی علاقوں میں شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث فلیش اور اربن فلڈنگ اور دریاؤں میں سیلاب کا خطرہ ظاہر کردیا ہے۔محکمہ موسمیات نےمتعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Karachi Meteorological forecasts rain on Monday,Rain Forecast karachi , weather update karachi , karachi rain update , 7th monsoon spell, karachi rain forecast today karachi rain forecast
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube