Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی میں جمعہ کی شام تک بارش رہےگی،وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ

SAMAA | - Posted: Aug 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago

شديدبارش ميں کچھ ہونہيں سکتا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں جمعہ کی  شام تک بارش رہےگی،شہریوں سےگزارش ہےکہ گھروں سےنہ نکلیں۔

جمعرات کووزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نےسماء سےگفتگومیں کہا کہ شہربےیارومددگارنہیں ہے،اتنی شديدبارش ميں کچھ ہونہيں سکتا،جب تک بارش نہيں رکےگی پانی نہيں نکال سکتے۔

وزيراعلیٰ سندھ نےکہا کہ کراچی میں آج سب سے زيادہ بارش ہوئی ہے،کل بروز بدھ تک شہر کی ساری شاہراہوں سےپانی صاف کردياتھا،اس وقت سندھ حکومت پاک بحریہ ، آرمی اوراين ڈی ايم اےسےرابطےميں ہے۔

مرادعلی شاہ نےیہ بھی کہا کہ موسم انجوائے کرنااچھی بات ہےليکن خطرناک بھی ہے،جہاں پانی جانےکاخطرہ ہےوہاں سےانخلاکررہے ہيں،بارش کاپانی تب ہی نکال سکيں گےجب بارش رکےگی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسميات نےصبح8سےشام5بجےتک  بارش کے کےاعداد وشمارجاری کردئيےہیں۔ پی اےايف فيصل بيس پرسب سےزيادہ 135.5ملی ميٹربارش ريکارڈ کی گئی ہے۔ ناظم آباد،پاپوش ميں صبح سے112.1ملی ميٹر بارش ريکارڈ کی گئی ہے۔ پی اے ايف مسرور بيس پر 107 ملی ميٹر بارش ريکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لانڈھی 88، کيماڑی 87.5،صدر پر 84 ملی ميٹر بارش ريکارڈکی گئی ہے۔ جناح ٹرمينل پر83.2 ملی ميٹر بارش ريکارڈ ہوچکی ہے۔ سرجانی پر 81 ،سعدی ٹاؤن ميں 80.2 ملی ميٹر بارش ريکارڈ کی گئی ہے۔ موسميات پر 77.5، يونيورسٹی روڈ 68.2 ملی ميٹر بارش ريکارڈ کی جاچکی ہے۔ گلشن حديد ميں 47 ملی ميٹر بارش ريکارڈ کی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube