Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

راولپنڈی،اسلام آبادمیں کئی گھنٹوں کی بارش،سواں دریابپھرگیا

SAMAA | and - Posted: Aug 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Aug 27, 2020 | Last Updated: 2 months ago

نظام زندگی متاثر

راولپنڈی اوراسلام آباد میں بارش مسلسل تیسرے روز بھی جاری ہے۔رات بھر بادل برسنےکےبعدصبح بھی مطلع ابرآلود رہا۔محکمہ موسمیات نے آج بھی جڑواں شہروں اور گردونواح میں شدید بارش کی پیش گوئی کی۔

راول پنڈی میں تین روز کی مسلسل بارش کے بعد نالہ لئی سمیت برساتی نالوں اور نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔وقفے وقفے سے بارش کے باعث دریائے سواں بھی بپھرگیا اوردریا میں طغیانی کے باعث پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہوگیا۔

راول پنڈی میں کرسچن کالونی، شیرون کالونی اور ڈاکٹر کالونی کے کئی گھروں میں قیمتی سامان متاثرہواہے۔واسا،ریسکیو اور پاک فوج کی امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں۔ادھر راول ڈیم کےاسپل ویز کھولنے سے بھی دریا میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیاہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube