Wednesday, January 26, 2022  | 22 Jamadilakhir, 1443

حب ڈیم میں پانی بلندترین سطح تک پہنچ گیا

SAMAA | and - Posted: Aug 27, 2020 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Aug 27, 2020 | Last Updated: 1 year ago

کراچی اوربلوچستان کےکئی شہروں کوپانی فراہم کرنےوالے مرکزی حب ڈيم  میں پانی کی سطح 338 فٹ سے زائد تک پہنچ گئی ہے۔

سال 2007 کے بعد رواں مون سون کے چھٹے اسپیل نےحب ڈیم کومکمل بھر دیا ہے۔کیچمنٹ ایریا سے بارشوں کے پانی کےمزید ریلے حب ڈیم پہنچ رہے ہیں۔3روزمیں حب ڈیم میں پانی8فٹ سےزائد کی سطح تک آچکا ہے۔

محکمہ آب پاشی نےبتایا ہے کہ حب ڈیم میں پانی سطح 338.5فٹ تک پہنچ گئی ہے اورڈیم میں پانی کی گنجائش339فٹ ہے،حب ڈیم میں پانی سطح 339بلندہونےبعداسپیل وے سے پانی کااخراج شروع ہوجائے گا۔حب ڈیم بھرجانےکےحب ندی میں سیلابی صورتحال کا اندیشہ ہے۔

ایم ڈی واٹربورڈ نےبتایا کہ حب ڈیم کی صورتحال سےشہری وضلعی انتظامیہ کوآگاہ کردیا گیا ہے اورواٹربورڈکاعملہ بھی الرٹ ہے۔

خالد شیخ نےہدایت کی کہ ڈیم اورحب ندی سے دور رہا جائے،مقامی انتظاميہ نےہنگامی صورتحال کےباعث اطراف کےعلاقےخالی کرالئےہیں اورلوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کيا جارہا ہے،،قریبی آبادی احتیاط کرے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube