Wednesday, October 20, 2021  | 13 Rabiulawal, 1443

دریائے جہلم میں درمیانے درجے کا سیلاب

SAMAA | - Posted: Aug 27, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 27, 2020 | Last Updated: 1 year ago

MANGLA DAM CONDITION FTG 27-08

منگلا ڈیم سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے جہلم میں اس وقت درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

گزشتہ روز پانی کی سطح بلند ہونے کے بعد منگلا ڈیم سے ایک لاکھ کیوسک پانی چھوڑا گیا جبکہ آج 27 اگست کو مزید پانی چھوڑا جائے گا۔

رات شیخوپور کے مقام پر پانی میں پھنسے 8 افراد کو ریسکیو کیا گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے دریا کے کنارے ملحقہ آباديوں میں ایمرجنسی نافظ کر دی ہے۔

منگلا ڈیم میں پانی کی سطح بلند،اسپل وے کھل گئے

پیر 24 اگست کو ارسا نے مطلع کیا تھا کہ گزشتہ 5 سال میں پہلی بار ملک میں آبی ذخائر 13 ملین ایکڑ فٹ تک پہنچ گئے ہیں۔

چئیرمین فیڈرل فلڈ کمیشن احمد کمال کے مطابق گلیشئرز پگھلنے سے پانی کی آمد میں اضافہ ہو رہا ہے لیکن ملک میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں۔ اس سال اسکردو میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ ہوا۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube