Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی میں 100سال میں اتنی بارش نہیں ہوئی، وزیراعلیٰ کادعویٰ

SAMAA | - Posted: Aug 26, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 26, 2020 | Last Updated: 2 months ago

اس سال ریکارڈ بارش ہوئی

وزير اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی میں اس سال ریکارڈ بارش ہوئی کیونکہ 100 سال میں اتنی بارش نہیں ہوئی۔

گھارو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزير اعلیٰ سندھ نے کہا کہ بارش سے نقصان ضرور ہوا ہے ليکن ہمارے نمائندے موجود رہے۔

انہوں نے کہا کہ برسات کا موسم ابھی ختم نہيں ہوا۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بارش کے بعد حالات کا جائزہ لینے کے لیے کراچی سمیت اندرون سندھ کے دیگر شہروں کا دورہ کر رہے ہیں۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش

واضح رہے کہ کراچی میں 25 اگست کو تیز بارش کے باعث شہر کے بیشتر علاقے زیر آب آگئے جبکہ مختلف حادثات میں 4 بچے جاں بحق ہوگئے۔

بارش کے بعد گزشتہ روز سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔ سندھ بھر میں موسلا دھار بارشوں کے بعد رین ایمرجنسی نافذ کرکے تمام اداروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔

کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں مون سون کے چھٹے اسپیل میں موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر سمیت کئی شہروں میں مزید بارشوں کی بھی پیشگوئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube