Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

نوازشریف کو واپس لانے کیلئے قانونی ٹیم کو ٹاسک

SAMAA | - Posted: Aug 26, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 26, 2020 | Last Updated: 2 months ago

قانونی ٹیم کو تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کی ہدایت

وزيراعظم عمران خان نے نواز شریف کو واپس لانے کے لیے قانونی ٹیم کو ٹاسک سونپ دیا۔

وزیراعظم نے نواز شریف کی واپسی کے لیے قانونی ٹیم کو تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہا کہ میاں صاحب آئیں اور مقدمات کا سامنا کریں کیونکہ قانون کے یکساں اطلاق کے حوالے سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری ہے جو ہر صورت نبھائیں گے، بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔

کابینہ ارکان نے کہا کہ تصاویر صاف بتا رہی ہیں نواز شریف لندن میں بھلے چنگے پھر رہے ہیں اور میاں صاحب انسانی ہمدردی کی بنیاد پر دی گئی رعایت کے ناجائز استعمال کے مرتکب ہوئے ہیں۔

وزيراعظم نے سندھ خصوصاً کراچی میں حالیہ بارشوں سے تباہی کا نوٹس لیتے ہوئے بارشوں سے تباہی پر تشویش کا اظہار کیا اور عوامی مشکلات کے ازالے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔

فیصل واوڈا نے مریم نواز کی عدم گرفتاری پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ بھی ہو جائے مریم کو باہر نہیں جانے دیں گے۔

وزراء نے گزشتہ روز قومی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ سابق وزیراعظم کی جانب سے ایسی زبان کا استعمال افسوسناک ہے۔ فیصل واوڈا بولے کہ آئندہ گالی دی گئی تو منہ توڑ جواب دیں گے۔

اسد عمر نے کہا کہ اسپیکر کو بدزبانی کے مرتکب ارکان کی رکنیت معطل کرنی چاہیے۔

وزیراعظم نے وزیر مذہبی امور کے مطالبے پر پشاور سے طورخم سیکشن ایم ایل ون میں شامل کرنے کا حکم دیا۔ منصوبے کی کامیابی کے لیے کوششوں پر شیخ رشید کی تعریف بھی کی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube