Saturday, June 12, 2021  | 1 ZUL-QAADAH, 1442

قومی اسمبلی: ایف اے ٹی ایف سے متعلق 4بل منظوری

SAMAA | - Posted: Aug 24, 2020 | Last Updated: 10 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 24, 2020 | Last Updated: 10 months ago

فوٹو: اے پی پی

قومی اسمبلی نے ملک کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے باہر نکالنے کیلئے ایف اے ٹی ایف کے تقاضوں کو پورا کرنے سے متعلق 4 بلوں کی منظوری دے دی۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق پارلیمانی امور کے بارے میں وزیراعظم کے مشیر کی طرف سے پیش کئے گئے بلوں میں ”محدود قرضہ جات شراکت داری (ترمیمی) بل مجریہ 2020ء”، کمپنیوں کا (ترمیمی) بل مجریہ 2020ء، ”انسداد منی لانڈرنگ (دوسرا ترمیمی) بل مجریہ 2020ء اور ”اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری وقف املاک بل مجریہ 2020ء شامل ہیں۔
محدود قرضہ جات شراکت داری (ترمیمی) بل مجریہ 2020ء، کمپنیوں کا (ترمیمی) بل مجریہ 2020ء انسداد منی لانڈرنگ اور موجودہ قوانین کو مضبوط بناکر دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام سے متعلق ایف اے ٹی ایف کی تجاویز کیساتھ مطابقت یقینی بنائے گی۔
اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری وقف املاک بل مجریہ 2020ء کا مقصد وفاقی دارالحکومت میں وقف املاک کا مناسب انتظام و انصرام اور نگرانی ہے۔
حزب اختلاف کی طرف سے پیش کی گئی تمام ترامیم کو ایوان میں کثرت رائے سے مسترد کردیا گیا۔
قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ حکومت اگلے مہینے کی 15 تاریخ سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے پر غور کررہی ہے۔
ایوان میں آج ایک توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کے وزیر شفقت محمود نے کہا کہ ایک مشاورتی اجلاس آئندہ ماہ کی سات تاریخ کو ہوگا، جس میں اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
ایوان کا اجلاس محرم الحرام کے احترام میں غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube