Friday, October 23, 2020  | 5 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

سندھ:مدارس کوتعلیمی اداروں کےطورپررجسٹرکرنیکافیصلہ

SAMAA | - Posted: Aug 24, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 24, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

سندھ ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں صوبے بھر کے مدارس کو تعلیمی اداروں کے طور پر رجسٹر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سندھ ایپکس کمیٹی کا اجلاس پیر 24 اگست کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں سیاسی اور عسکری قیادت نے شرکت کی۔ آج ہونے والے اجلاس میں صوبے کے مدارس کو تعلیمی اداروں کے طور پر رجسٹر کیا جائے گا۔ ان مدارس کو اوقاف اور انڈسٹریز ڈپارٹمنٹ کے بجائے محکمہ تعلیم رجسٹرکرے گا۔

اجلاس میں آئی جی سندھ نے نيشنل ايکشن پلان کے 16 نکات پر عمل درآمد پر بريفنگ ديتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی پروجيکٹ پرعمل درآمد شروع ہوگیا ہے۔ ٹریفک اور لوگوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لئے کے داخلی راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائيں گے۔

آئی جی سندھ کے مطابق سيف سٹی اتھارٹی کے قيام کے لئے قانون سازی کی جائے گی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے بتايا کہ بارشوں کے بعد شہر کی سڑکوں کا سروے کیا جائے گا، جو سڑکیں بارشوں سے خراب ہوئیں، ان کی مرمت کی جائیں گی۔

اجلاس میں مشیر قانون مرتضٰی وہاب نے بتايا کہ اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لئے نئے قانون کی تیاری کیلئے ہائی کورٹ سے مشاورت جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کیسز کی سماعت کیلئے الگ جج کی درخواست کی جائے گی۔ کیس کمزور بنایا جاتا ہے جس کی وجہ سے جرائم پیشہ افراد آزاد ہوجاتے ہیں۔ کیسز ایسے بنائے جائیں کہ ملزمان کو سزا ہو۔

اجلاس میں حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں کے دوران 518 اسٹريٹ کرمنلز کو گرفتار کیا گیا اور بعد ازاں رہا ہونے پر وہ دوبارہ جرائم میں ملوث ہوئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube