Friday, October 30, 2020  | 12 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

عاشورہ کےبعداے پی سی کی تاریخ کااعلان ہوگا،راناثناء

SAMAA | - Posted: Aug 21, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 21, 2020 | Last Updated: 2 months ago

پہلےلائحہ عمل طے کرلیں گے

مسلم لیگ نون کےرہنما رانا ثنا اللہ نے بتایا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ کا اعلان عاشورہ کے بعد کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آل پارٹیزکانفرنس کے حوالے سے کسی کوبھی تحفظات نہیں ہیں،آل پارٹیز کانفرنس سے پہلےلائحہ عمل طے کرلیں گے اورعاشورہ کےبعد اے پی سی کی تاریخ کا اعلان کردینگے۔

مریم نوازسے متعلق رانا ثنا کا کہنا تھا کہ مریم نوازمیدان میں ہیں اورمیدان میں ہی رہیں گی،وہ پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدرہیں۔

سابق وزیراعظم نوازشریف سے متعلق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نوازشریف قائد ہیں اورپارٹی میں ان کا کردار ہے،نوازشریف جب اورجہاں چاہیں پارٹی کوگائیڈ لائن دیتےہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل سے متعلق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شہباز گل دو نمبر آدمی ہے اوران کی کسی بات کا جواب دینا مناسب نہیں سمجھتا۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ آٹا،چینی،دوائیں مہنگےہونا حکومت کی کارکردگی بتا رہی ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube