Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

گیارہ فیصدپاکستانیوں میں کروناوائرس کےخلاف قوتِ مدافعت پیدا ہوئی

SAMAA | - Posted: Aug 20, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 20, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Virus Outbreak Pakistan

بشکریہ آن لائن

وزارت صحت کےمطابق پاکستان میں ریسرچ اسٹڈی کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ 11 فیصد پاکستانیوں میں کرونا وائرس کےخلاف قوت مدافعت پیدا ہوئی۔

وزارت صحت نےبتایا ہےکہ ہیلتھ سروسز اکیڈمی کی جانب سےرواں برس جولائی میں شروع کی گئی نیشنل سیروپریویلنینس اسٹڈی مکمل ہوگئی ہے۔

اس اسٹڈی کا انعقاد عالمی ادارہ صحت اور اے کے کیو کے باہمی تعاون سے کیا گیا۔اسٹڈی میں لوگوں میں کرونا وائرس کےخلاف قائم اینٹی باڈی کی شرح کو جانچا گیا۔

اسٹڈی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ مُلک میں ہر دسویں پاکستانی میں کرونا کےخلاف اینٹی باڈیز بن چکی ہیں،اینٹی باڈی کی شرح زیادہ تر نوجوانوں جبکہ بچوں اور بوڑھوں میں کم رہی۔

اسٹڈی میں خبردار کیا گیا ہےکہ کرونا وائرس کی ممکنہ دوسری لہر میں بوڑھے افراد ہائی رسک پر ہوسکتے ہیں۔ہاتھوں کو دھونا اور ماسک کا استعمال جولائی میں 60 سے 70 فیصد تک رہا۔

اسٹڈی میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ قوتِ مدافعت کی کم شرح والے ایریاز کرونا کےحوالے سےہائی رسک پر موجود ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Pakistanis developed immunity,coronavirus,Pakistanis developed immunitycoronavirus,Ministry of Health,immunity against coronavirus,
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube