Wednesday, January 19, 2022  | 15 Jamadilakhir, 1443

حیدرآباد: کچرے سے نومولود بچہ برآمد

SAMAA | - Posted: Aug 19, 2020 | Last Updated: 1 year ago
SAMAA |
Posted: Aug 19, 2020 | Last Updated: 1 year ago

حيدرآباد کے علاقے لطيف آباد ميں ایک شخص 8 دن کے بچے کو کچرے کے ڈھیر پر پھينک کر فرار ہوگيا۔

پولیس کے مطابق لطيف آباد نمبر6 کے مکینوں نے اطلاع دی کہ کوئی نامعلوم شخص ایک نومولود بچے کو کچرے ميں چھوڑکر چلا گیا ہے۔

علاقے کے ایک سیکورٹی گارڈ نے بتایا کہ اس نے کچرے میں سے کوئی آواز سنی جب نزدیک جا کر دیکھا تو پتہ چلا کہ وہاں ایک بچہ رو رہا تھا۔

پولیس نے اندازاً 8 دن کے اس بچے کو تحویل میں لینے کے بعد اسے امانتاً قاسم آباد میں رہائش پذیر ایک خاندان کے حوالے کیا ہے۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شلوارقمیض میں ملبوس ایک نوجوان 

بچہ گود میں اٹھائے گلی میں آتا ہے اوراسے کچرے میں رکھ کر وہاں سے نکال جاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج کی روشنی میں تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ بچے کو کچرے پر چھوڑ کربھاگنے والا کون ہے۔ علاوہ ازیں اس بچے کے والدین کا پتہ لگانے کی بھی کوشش کی جارہی ہے۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube