Tuesday, March 2, 2021  | 17 Rajab, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی میں گرمی کیوں بڑھ رہی ہے؟

SAMAA | - Posted: Aug 19, 2020 | Last Updated: 7 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 19, 2020 | Last Updated: 7 months ago

اے سی ماحول کیلئے مشکل کا سبب بن رہے ہیں۔

کراچی میں لاکھوں ایئرکنڈیشن گرمی بڑھانے کا سبب بننے لگے۔ گرمی کا زور کم کرنے کے لئے شہری ہزاروں روپے خرچ کرکے اے سی خرید کر گھرکوٹھنڈا تو کرلیتے ہیں مگر یہ اے سی ماحول کیلئے مشکل کا سبب بن رہے ہیں۔

کراچی میں ہزاروں رہائشی عمارتیں قائم ہیں۔ یہاں موجود درجنوں فليٹس اور مکانات میں لاکھوں ائیرکنڈیشنر نصب ہیں۔

ماہرماحولیات ڈاکٹرظفراقبال شمس نےبتایا ہے کہ پہلےگھروں ميں سامنےاورپيچھےکی طرف کھلی جگہ چھوڑی جاتی تھی تاہم اب ایسا نہیں دکھائی دے رہا۔

دنیا بھرمیں اے سی اور فریج سمیت ٹھنڈک حاصل کرنےوالے آلات میں ڈالنےوالی ہائیڈرو فلوروگیس کے ماحول پرگرمی بڑھنے کی صورت میں نقصانات سامنے آرہےہیں۔ پاکستان اس کيميکل گيس استعمال کرنےوالوں کی فہرست ميں نماياں نمبر پر نہيں ليکن کراچی ميں برادشت سے باہر ہوتی گرمی میں اس گيس کا بھی کچھ کردار ہے۔

ڈاکٹرظفراقبال شمس نے مزید بتایا کہ قدرتی ماحول کوبچانےکيلئےپودےاوردرخت لگانےکاکلچرختم ہورہا ہے۔ ماہرین کہتےہیں کہ موسمیاتی تبدیلی اپنی جگہ مگرشہروں میں درجہ حرارت بڑھنےکی بڑی وجہ خود انسان کےاپنےکام ہيں۔ ماحول دوست سرگرمیوں سے اربن ہیٹ آئی لینڈ ایفکٹ سے کچھ حدتک بچاجاسکتاہے۔

WhatsApp FaceBook

One Comment

  1. Hamid  August 21, 2020 2:49 pm/ Reply

    100%right

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube