کئی مقدمات میں مطلوب تھے
کراچی میں سندھ رينجرز اورسی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرکےکالعدم تنظيم کے2 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو مقابلے کے دوران ہلاک کرديا۔
ترجمان سندھ رینجرزکے مطابق دہشت گردمحمدرفیق کی گرفتاری پر20 لاکھ روپےانعام مقررتھا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ عدنان شبیرعرف قاری کالعدم تنظیم کاانتہائی خطرناک دہشت گردتھا۔
ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ دہشتگردبم دھماکوں،ڈکیتی،فرقہ وارانہ دہشتگردی میں ملوث تھے۔ اس کے علاوہ دہشت گرد لاانفورسمنٹ اداروں کےاہلکاروں کےقتل ميں ملوث تھے۔