Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی:سہراب گوٹھ میں فائرنگ،3افراد زخمی

SAMAA | - Posted: Aug 19, 2020 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Aug 19, 2020 | Last Updated: 5 months ago

کراچی کےعلاقےسہراب گوٹھ میں فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بدھ کی دوپہر سہراب گوٹھ میں بسم اللہ سینٹر کے قریب ٹائر کی دکان کے پاس نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے جنھیں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا معلوم ہوتا ہے۔ تینوں افراد کو بازو ، سینے اور ہاتھ پر گولیاں لگی ہیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے جارہے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube