فن پاروں سے گھروں کی رونق بڑھ جاتی ہے
ملتان کی رہائشی باصلاحیت خاتون مجسمہ ساز کے فن پارے روز بروز مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ ان کے کام کو دیکھ کر مزید خواتین بھی مجسمہ سازی کی جانب راغب ہورہی ہیں۔ فرح دیبا کا کہنا ہے کہ ایک مجسمہ تیار کرنے میں چار سے پانچ دن لگتے ہیں جن میں سریا سیمنٹ اور مختلف کیمیل استعمال کیے جاتے ہیں۔ ان کے فن پارے دیکھ کر ملتان کی ایک طالبہ منہاس نے ان کی شاگردی اختیار کرلی ہے۔ دیکھئے اس رپورٹ میں