Tuesday, October 20, 2020  | 2 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

لاہور: ریلوے اسٹیشن کے قریب سے خودکش بمبار گرفتار

SAMAA | - Posted: Aug 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Aug 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago

بشکریہ اے ایف پی

محکمہ انسداد دہشت گردی نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کے دوران لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب سے خودکش بمبار کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خفیہ اطلاعات پر سی ٹی ڈی نے لاہور میں کارروائی کے دوران خود کش بمبار کو گرفتار کیا ہے۔ حملہ آور کے قبضے سے بارود سے بھری خود کش جیکٹ بھی برآمد کی گئی ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار خودکش بمبار کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار حملہ آور سے ہینڈ گرینڈ، دھماکا خیز مواد، 30 بور کی پستول، 6 گولیاں اور دیگر حساس دستاویزات بھی برآمد کی گئی ہیں۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ خود کش بمبار کا ہدف حساس تنصیبات تھا۔ حملہ آور کی شناخت لیاقت خان کے نام سے کی گئی ہے۔

دہشت گرد سے مزید تفتیش کیلئے اسے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ حملہ آور کے خلاف مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ لاہور میں درج کیا گیا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube