Saturday, October 31, 2020  | 13 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

کروناویکسین کاکلینیکل ٹرائل،قومی ادارہ صحت کی ڈریپ سےمنظوری

SAMAA | - Posted: Aug 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 18, 2020 | Last Updated: 2 months ago

پہلا فیز 3 کلینکل ٹرائل ہوگا

قومی ادارہ صحت کی جانب سے کرونا ویکسین کےکلینکل ٹرائلز کے لیے ڈریپ سے منظوری لے لی گئی ہے۔

ترجمان نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نےبتایا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی ویکسین کے لیے یہ پہلا فیز 3 کلینکل ٹرائل ہوگا۔اس سے پہلے ان ٹرائلز کا انعقاد چین، روس، چِلی، ارجیٹینا میں بھی کیا جارہا ہے۔

ترجمان نےبتایا کہ کلینیکل ٹرائلز کا سعودی عرب میں بھی جلد ہی آغاز کیا جائے گا۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں یہ تجربات آغا خان میڈیکل یونیورسٹی، انڈس اسپتال کراچی،شوکت خانم اسپتال اور یوایچ ایس لاہور کیساتھ شفا انٹرنیشنل اسپتال اسلام آباد میں ہوں گے۔

ان کلینکل ٹرائلز کےلیےاین آئی ایچ اور نجی کمپنی کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں اوراس حوالے سے اسٹڈی کا انعقاد ملک کے نامور میڈیکل اداروں میں کیا جائے گا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ کلینکل ٹرائلز کی کلینکل ٹرائلز آرگنائزیشن کی جانب سے بھی منظوری لے لی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube