Friday, January 22, 2021  | 7 Jamadilakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

گلش حدید میں ماں،3بچوں کی ہلاکت کامعاملہ،باپ گرفتار

SAMAA | - Posted: Aug 16, 2020 | Last Updated: 5 months ago
Posted: Aug 16, 2020 | Last Updated: 5 months ago

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں 3 بچوں اور ماں کی ہلاکت کے کیس میں پوليس نے بچوں کے والد عابد کو گرفتار کرليا۔ گرفتار عابد بینک میں ملازم ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ اسٹيل ٹاؤن تھانے ميں سرکار کی مدعيت ميں درج کرليا گيا ہے۔ ايس پی انويسٹی گيشن ملير شمائل رياض کے مطابق گلشن حدید میں 3 بچوں اور ماں کی ہلاکت کے واقعے مختلف بیانات کی بنیاد پر والد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزم کو سسر کے بیان کی روشنی میں گرفتار کیا گيا۔ ملزم کو اتوار 16 اگست کے روز عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں ریمانڈ حاصل کرکے مزید تفتیش کی جائے گی۔

معاملہ مشکوک ہونے پر قتل کا مقدمہ درج کیا گیا۔ تفیشی حکام کا کہنا ہے کہ کمرے سے ٹائیفون کی 3 بوتلیں بھی ملی ہیں۔ دکانداروں کے بیانات بھی قلم بند کرلیے گئے ہیں ليکن خاتون اسما کا موبائل فون نہیں ملا۔

تين بچوں کی تفیصلی میڈیکل رپورٹ سے تفیش آگے بڑھے گی، جب کہ بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ جب وہ گھر سے گیا تو بوتليں نہیں تھی۔

واضح رہے کہ 4 روز قبل پیش آنے والے اس واقعہ میں ابتدائی طور پر یہ کہا گیا تھا کہ ماں نے تینوں بچوں کو زہر دے کر خود بھی خودکشی کرلی ہے، تاہم جائے وقوعہ سے ملنے والے شواہد اور دیگر ثبوتوں کی روشنی میں پولیس نے تفتیش کا دائر کار بڑھایا۔

ابتدا میں گرفتار والد کا کہنا تھا کہ وہ وقوعہ والے روز شہر سے باہر تھا۔ اس کا کہنا تھا کہ ماں عاصمہ نےاپنے 3بچوں 8 سالہ جویریہ، 5 سالہ علیشا اور3 سالہ باقر کو مچھر مار زہریلی دوا پلائی، جس کے نتیجے میں تینوں بچے دم توڑ گئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube