Thursday, October 29, 2020  | 11 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

سوات:تعلیمی ادارےکھولنےپر25اسکولوں کےخلاف کارروائی

SAMAA | - Posted: Aug 15, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 15, 2020 | Last Updated: 3 months ago

اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش کریں گے

سوات میں وقت مقررہ سے پہلے تعلیمی ادارے کھولنےپر اب تک 25 اسکولوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

سوات میں پرائیوٹ اسکول منجمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ 15 اگست سے تمام تعلیمی ادارے کھول دئیے جائیں گے۔ اس اعلان کے تحت نجی تعلیمی ادارے کھول دئیے گئے جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آگئی۔

ڈپٹی کمشنرسوات نے بتایا ہے کہ پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کوپہلےسے آگاہ کیاتھا کہ مقررہ وقت سے پہلےتعلیمی ادارے نہ کھولیں تاہم ایسا نہ کیا گیا۔انھوں نےبتایا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے کی سفارش کریں گے۔

صدرپرائیویٹ اسکولزایسوسی ایشن احمد شاہ نے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اساتذہ کو گرفتار کرکےمقدمات بنائے جارہے ہیں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےحلقے کے اسکولوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔

احمد شاہ نے سوال کیا کہ کیا بچوں کوپڑھانا جرم ہے؟۔ انھوں نے کہا کہ اگرانتظامیہ نے کارروایئاں نہ روکیں تو بھرپور احتجاج کرینگے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Swat 25 schools reopen , swat educations action reopen school ,swat school registration cancelled, swat 25 school registrations cancel
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube