Saturday, September 26, 2020  | 7 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

سید علی گیلانی کیلئے پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ

SAMAA | - Posted: Aug 14, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Aug 14, 2020 | Last Updated: 1 month ago

حکومت پاکستان نے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کو پاکستان کے سب سے بڑے سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نواز دیا۔ حریت رہنماؤں نے صدر مملکت عارف علوی سے ایوارڈ وصول کیا۔

اپنی دھرتی پر بھارت کے ظالمانہ قبضے کے خلاف سیاسی جنگ لڑتا نوے سالہ حریت رہنما سید علی گیلانی کشمیری قوم کے ساتھ ساتھ پاکستانیوں کا بھی ہیرو ہے۔ کشمیریوں کی آزادی کے لیے بزرگ حریت رہنما کی جدوجہد کو پاکستان نے خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سید علی گیلانی کو ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ دے دیا۔

غيرقانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں محصور سید علی گیلانی کا ایوارڈ پاکستان میں موجود حریت رہنماؤں نے صدر مملکت عارف علوی سے وصول کیا۔

باقی تمام افراد کو سول ایوارڈز اگلے سال 23 مارچ کو ملیں گے مگر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پاکستان نے مروجہ طریقہ کار بدل کرسید علی گیلانی کو آج ہی ایوارڈ سے نواز دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے 5 اگست کو اپنی تقریر میں سید علی گیلانی کو نشان پاکستان دینے کا اعلان کیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube