Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

فلاحی رياست کےحصول کی منزل کی جانب گامزن ہیں،عمران خان

SAMAA | - Posted: Aug 14, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Aug 14, 2020 | Last Updated: 1 month ago

بجلی کی قيمتوں ميں بھی کمی ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ جدوجہدکےبعد معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، کاروباری برادری کااعتماد بحال ہواہے، شکراداکرناچاہيےکروناکم ہورہاہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ قائداعظم کا خواب پاکستان کو فلاحی رياست بناناتھا،پاکستان فلاحی رياست کےحصول کی منزل کی جانب گامزن ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ پاورسیکٹرکےتباہ شدہ اسٹرکچرکودرست کررہےہیں۔

وزیراعظم عمران خان نےچودہ اگست کوقوم کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی عوام کے مشکل حالات تھے، ہمارے پاس قرضے دينے کے لئے پيسے نہيں تھے لیکن اب پاکستان اسٹاک ايکسچينج ميں تيزی آئی ہے اور پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے۔انھوں نےبتایا کہ حکومت پر دو بوجھ تھے،پہلے سال 4 ارب روپے اکٹھا کيا اور اب پاکستان کی ايکسپورٹ بڑھ رہی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سیمنٹ اورکاروں کی فروخت میں بھی اضافے کے ساتھ برآمدات اورمحاصل میں اضافہ ہواہے۔

عمران خان نے کہا کہ مالیاتی اورجاری کھاتوں کےخسارےمیں کمی ہوئی ہے، تعمیراتی صنعت میں خصوصی مراعات سےروزگارکےمواقع پیداہونگے۔

کرونا سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ پوری دنيا کی ايکسپورٹ کرونا کی وجہ سے متاثر ہوئی ہے،پاکستانیوں نےباحیثیت قوم مل کر کرونا کا سامنا کيا اور اب کرونا کيسز ميں کمی ہوگئی ہے۔

بجلی سے متعلق عمران خان نے کہا کہ ملک میں بجلی کی چوری ميں کمی لائيں گے اوربجلی کی پيداوار بڑھائيں گے،ہمارا اگلاہدف بجلی کی تقسیم کےنظام میں اصلاحات ہیں۔عمران خان نےدو ٹوک کہا کہ بجلی کی قيمتوں ميں بھی کمی ہوگی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
Goal achieving welfare state, Imran Khan,achievement welfare state ,pm imran khan , imran khan achieving welfare state ,today latest update pm imran khan
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube