Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

سپریم کورٹ ایک صوبے کو ٹارگٹ کر رہی ہے، وکلا تنظیمیں

SAMAA | - Posted: Aug 13, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 13, 2020 | Last Updated: 2 months ago

پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار نے سپریم کورٹ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپریم کورٹ ایک صوبے کو ٹارگٹ کر رہی ہے، سپریم کورٹ کا رویہ آئین اور جہموری عمل کیلئے نقصان دہ ہے۔

وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل عابد ساقی نے کہا کہ 45 ہزار سے زائد مقدمات سپریم کورٹ میں زیر التوا ہیں، پہلے اپنے گھر میں جھانکنا چاہئے، سندھ میں تبدیلی لانی ہے تو انتخابات کے ذریعے لائی جائے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سید قلبِ حسن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس میں سندھ حکومت نے باقی تمام حکومتوں پر سبقت حاصل کی ہے تو اُس وقت وفاقی حکومت نے نظر رکھی ہوئی تھی کہ وہ کیسے اِن تمام کامیابیوں کو سبوتاژ کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل کو کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں بننا چاہیے اور انہوں نے غیر جمہوری بیان کِس حیثیت میں دئیے۔چیف جسٹس کو جمہوری اقدار کا تحفظ کرنا چاہیے اور سیاسی جماعتوں کے فیصلے عوامی عدالتوں میں ہوتے ہیں۔

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا تھا کہ ایک صوبے کو ٹارگٹ کرنے کا تاثر اچھا نہیں ہے کیونکہ سندھ کو ایک ایسے وقت میں ٹارگٹ کیا جارہا ہے جبکہ باقی پاکستان میں بھی حالات اتنے اچھے نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت عوامی مینڈیٹ سے آئی ہے اور آئینِ پاکستان کسی ادارے کو یہ مینڈیٹ نہیں دیتا کہ وہ سندھ حکومت کے مینڈیٹ کی توہین کرے اور سُپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عوامی غیر جمہوری بیانات کی مذمت کرتے ہوئے سندھ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube