Thursday, September 24, 2020  | 5 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

وفاق تنقیدہم پر کرتاہے اور تعریفیں خود سمیٹتا ہے، بلاول

SAMAA | - Posted: Aug 13, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Aug 13, 2020 | Last Updated: 1 month ago

حکومت آمرانہ اقدامات کرنا چاہتی ہے، چیئرمین پیپلزپارٹی

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وفاق پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایف اے ٹی ایف کا نام استعمال کرکے آمرانہ اقدامات کرنا چاہتی تھی، پارلیمان، سینیٹ اور کمیٹیوں میں جمہوریت ہونی چاہئے، ہم مل کر ہی پاکستان کو بلیک لسٹ میں جانے سے بچا سکتے ہیں، وفاق تنقيد ہم پر کرتا ہے اور تعریفیں خود سمیٹتا ہے۔

کراچی میں سندھ اسمبلی آڈيٹوريم ميں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پيپلزپارٹی کے چيئرمين بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت پر کڑی تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق سندھ کو اس کا حق دينے کو تيارنہيں، عوام کرونا سے گزر رہے تھے جب بھی ان کے حق چھيننے کی بات کی گئی، سندھ ميں مون سون سے عوام کو مشکلات پيش آئيں، ہم اين ڈی ايم اے  کے شکر گزار ہيں، دير آئے درست آئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مشکل ميں ہيں، عوام مشکل ميں ہيں، وفاق کی نيت صاف ہونی چاہيے، بدقسمتی سے سندھ کے عوام کو وفاق ميں بدنيتی دکھائی دیتی ہے، عوام دکھ سے گزر رہے ہيں، مشکل ميں عوام سے وسائل کيسے چھينے جاسکتے ہيں، کوئی بھی مشکل آئی، پيپلز پارٹی نے ڈٹ کر سامنا کيا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت ایف اے ٹی ایف کا نام استعمال کرکے آمرانہ اقدامات کرنا چاہتی تھی، پارليمان، سينيٹ اور کميٹيوں ميں جمہوريت ہونی چاہئے، گزشتہ دنوں اسمبلی سے منظور بل پر اراکين سے تجاويز نہيں لی گئیں، بل کی منظوری کے دوران حکومت نے رولز کو نظر انداز کيا، ہم مل کر ہی پاکستان کو بليک لسٹ ميں جانے سے بچا سکتے ہيں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت نے پشاور میں نامکمل بی آر ٹی کا افتتاح کيا۔ بلاول نے سوال کیا کہ سندھ کا کيس راولپنڈی ميں کيوں؟، آصف زرداری سے اظہار یکجہتی کيلئے بائی روڈ راولپنڈی جائيں گے۔

بلاول نے کہا کہ اين ايف سی دينا وفاقی حکومت کا کام ہے، ن ليگ دور سے اب تک يہ اعتراض ہے کہ صوبوں کا حق ملنا چاہئے، پيپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو پانی کيلئے لڑرہی ہے، وفاق تنقيد ہم پر کرتا ہے اور تعريفيں خود سميٹتا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube