Saturday, September 26, 2020  | 7 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی سمیت سندھ بھر میں جمعہ سے بارش کا امکان

SAMAA | - Posted: Aug 13, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Aug 13, 2020 | Last Updated: 1 month ago

کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں جمعہ (14 اگست) سے اتوار (16 اگست) تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جمعہ سے اتوار کے دوران مون سون کے نئے اسپیل سے ہلکی اور تیز بارشیں متوقع ہیں۔

میٹ آفس کا کہنا ہے کہ کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، بدین، شہید بے نظیر آباد، تھرپارکر، میرپور خاص، عمر کوٹ، سانگھڑ اور مٹھی میں بارش ہوسکتی ہے۔

کراچی میں جمعرات 6 اگست سے اتوار 9 اگست تک مون سون کا چوتھا اسپیل آنے سے شدید بارشیں ہوئی تھیں، جس سے کئی نالوں میں طغیانی آنے سے پانی قریبی گھروں میں بھی داخل ہوگیا گیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube