Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

سندھ: کرونا سے انتقال کر جانے والے 23سو سے متجاوز

SAMAA | - Posted: Aug 13, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 13, 2020 | Last Updated: 2 months ago
CORONAVIRUS-SINDH

فوٹو : اے ایف پی

سندھ میں کرونا وائرس کے مزید 10 مریض انتقال کرگئے اس طرح اس وباء کے ہاتھوں جان کی بازی ہار جانے والے افراد کی کل تعداد 23 سو سے زائد ہوگئی۔

جمعرات 13 اگست کو اپنے بیان میں کرونا کی اپ ڈیٹ بتاتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں اس وائرس کی تشخیص کیلئے 10 ہزار 754 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 360 مثبت آئے اس طرح اب تک کیے گئے کل 8 لاکھ 63 ہزار 329 ٹیسٹس کے نتیجے میں کل ایک لاکھ 25 ہزار 289 افراد میں اس وائرس کی موجودگی کا پتہ چلا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس سے متاثرہ مزید 10 مریضوں کے انتقال کے بعد ایسے افراد کی کل تعداد 2 ہزار 307 ہوچکی ہے جس کی شرح کل مثبت کیسز کے مقابلے میں ایک اعشاریہ 8 فیصد بنتی ہے۔

لاک ڈاؤن ختم ہوا ہے کرونا نہیں، ڈاکٹرعذرا پیچوہو

وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 952 مریض صحتیاب ہوگئے جس کے بعد اس مرض سے شفا پانے والوں کی کل تعداد ایک لاکھ 18 ہزار 924 ہوگئی ہے اس طرح کل مریضوں کے مقابلے میں صحتیاب ہونے والے افراد کی شرح 95 فیصد بنتی ہے۔

صوبے میں موجود ایکٹیو کیسز کے حوالے سے آگاہی دینے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس وقت اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی موجودہ تعداد 4 ہزار 58 ہے جن میں سے 3 ہزار 666 گھروں میں ہیں، 8 قرینطینہ مراکز میں جبکہ 384 افراد مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اسپتالوں میں موجود افراد میں سے 242 کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 40 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کرنا پڑا ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube