Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

بی آر ٹی پر مجھے تحفظات تھے، عمران خان

SAMAA | - Posted: Aug 13, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Aug 13, 2020 | Last Updated: 1 month ago

ہم غلط اور پرویز خٹک ٹھیک تھے

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ بی آر ٹی پر مجھے تحفظات تھے لیکن پرويز خٹک نے مجھے کہا جب پراجيکٹ بن جائے گا پھر پتہ چلے گا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے پر ہم غلط جبکہ پرويز خٹک ٹھيک تھے۔

انہوں نے کہا کہ پشاور کے لیے ماڈرن ٹرانسپورٹ سسٹم لائے ہیں۔ اچھے ٹرانسپورٹ سسٹم سے تبديلی آئے گی اور بسوں سے پشاور ميں فضائی آلودگی ميں کمی آئے گی۔

پشاور:عمران خان نےبی آرٹی منصوبےکا افتتاح کردیا

عمران خان نے کہا کہ 27 کلوميٹر مين ٹريک اور 60 کلو ميٹر فيڈر روٹ ہے جبکہ يہ صرف 27 کلو ميٹر نہيں بلکہ پورے شہر کو جوڑ رہی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 10 سے 50 روپے کا ٹکٹ ہر کوئی برداشت کرسکے گا اور اسپتال جانے کے لیے لوگوں کی مشکل بھی آسان ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے آج 13 اگست کو پشاور میں بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کیا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube