Monday, October 19, 2020  | 1 Rabiulawal, 1442
ہوم   > پاکستان

دودھ دہی کی قیمتوں میں اضافےپر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ طلب

SAMAA | - Posted: Aug 13, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 13, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Balochistan High Court

فائل فوٹو

بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کو 23 اگست کو طلب کرلیا۔

کوئٹہ میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف بلوچستان ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت چیف جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس حمید بلوچ پر مشتمل بینچ نے کی۔

سماعت کے موقع پر درخواست گزار جمیل آغا ایڈووکیٹ، نسیم حمید اور اسلم رند عدالت میں پیش ہوئے۔

چیف جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا سسٹم ختم ہو رہا ہے، عدالت نے چینی کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لیا تھا مگر چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، ایسا نہ ہو کہ دودھ کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لینے پر دودھ کی قیمت میں اضافہ ہوجائے۔

عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دودھ دہی کی قیمت کا تعین کرنا ضلعی انتظامیہ کا کام ہے ہمارا نہیں، میڈیا اور سول سوسائٹی تین دن تک بائیکاٹ کریں تو دودھ کی قیمت خودبخود نیچے آجائے گی۔

سماعت کے بعد عدالت نے دودھ دہی کی قیمت سے متعلق ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ کو طلب کرتے ہوئے سماعت 23 اگست تک ملتوی کردی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube