Friday, September 25, 2020  | 6 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

جماعت الدعوۃ کےعبدالرحمان مکی اورحافظ اسلام کی رہائی کا حکم

SAMAA | - Posted: Aug 13, 2020 | Last Updated: 1 month ago
SAMAA |
Posted: Aug 13, 2020 | Last Updated: 1 month ago

فائل فوٹو

لاہورہائی کورٹ کے2 رکنی بنچ نےجماعت الدعوۃ کےحافظ عبدالرحمان اورحافظ اسلام کی سزائیں معطل کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کومچلکوں کےعوض رہا کرنےکےاحکامات جاری کردیے۔عدالت مچلکوں کا تعین بعد میں کرے گی۔

یہ فیصلہ لاہورہائیکورٹ نے جمعرات کوکالعدم جماعت سےتعلق اورغیر قانونی فنڈنگ کے معاملے پرانسداد دہشت گردی کےفیصلےکےخلاف اپیلوں پر سماعت کے موقع پر کیا گیا۔

جسٹس اسجد جاوید گورال اورجسٹس وحیدخان پر مشتمل بنچ نے جماعت الدعوۃ کےحافظ عبدالرحمن اور حافظ اسلام کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔

عدالت نےدونوں رہنماؤں کو رہا کرنےکے حکم دیا تاہم عدالت مچلکوں کا تعین بعد میں کرے گی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے18 جون کوحافظ عبدالرحمن کوایک سال قیداور20ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

درخواست گزارکاموقف تھا کہ انسداد دہشت گردی عدالت نمبر 3 کے جج اعجازاحمد بٹر نےٹیررفنڈنگ کےمعاملے پرفیصلہ سنایا۔سی ٹی ڈی کی طرف سے درج مقدمہ نمبر 20/19 میں تمام گواہوں کےبیانات ریکارڈ کیے گئے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube