Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی:نالوں کی صفائی اين ڈی ايم اےسےنہ کرانےکی سندھ حکومت کی درخواست مسترد

SAMAA | - Posted: Aug 13, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 13, 2020 | Last Updated: 2 months ago

نالےصاف کرکےآپ کہتےہیں کراچی کامسئلہ حل ہوگیا۔

سپريم کورٹ نے کراچی کے نالوں کی صفائی اين ڈی ايم اے سے نہ کرانے کی سندھ حکومت کی درخواست مسترد کردی ہے۔

جمعرات کوسپريم کورٹ کراچی رجسٹری نےشہرکےنالوں کی صفائی سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر اين ڈی ايم اے سے نہ کرانے کی سندھ حکومت کی درخواست مسترد کردی۔

عدالتی حکم پرنظرثانی کی درخواست پرسپریم کورٹ نےواضح کرديا کہ اين ڈی ايم اے جاپان کانہيں پاکستان کاہی ادارہ ہے۔ايڈووکيٹ جنرل سندھ کومخاطب کرکےجسٹس اعجازالحسن نےریمارکس ديےکہ نالوں کی جوتصاويرآپ نے دکھائی ہیں،ان پرتو ہم حیران ہیں،اِتنا نیلا پانی توشاید سمندرمیں بھی نہ ہو۔

ايڈووکيٹ جنرل سندھ سلمان طالب الدين نےدوران سماعت کہا کہ گزشتہ روزکےحکم نامےکی وضاحت کریں، این ڈی ایم اےسےنالےصاف کرانےکامقصدتويہ ہوا کہ سندھ حکومت مکمل آؤٹ ہوگئی ہے۔ چيف جسٹس نےريمارکس ديےکہ تو اب آپ کوفکرہورہی ہے، آپ چاہتےہیں این ڈی ایم اے کوروک دیاجائے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ مسئلہ یہ ہےکہ ورلڈبینک کی فنڈنگ خطرےمیں پڑگئی ہے،ان کوتوفنڈہضم کرناہے،بتائیں پہلےکون سافنڈصحیح استعمال ہوا؟دو تین نالےصاف کرکےآپ کہتےہیں کراچی کامسئلہ حل ہوگیا۔

نالوں پرتجاوزات کےمعاملےپرچيف جسٹس نےاستفسارکياکہ کراچی کےاردوبازارنالےپردکانيں بن گئی ہيں،ان کوکيوں نہيں گراتے، باتھ آئی لينڈميں نالےپرگھربن گیا، گلاس ٹاورکيساتھ نالےپرقبضہ ہے،سارےدرخت کاٹ دیے، شہرمیں درخت ہی نہیں۔

چیف جسٹس نے یہ بھی ریمارکس دئیے کہ خالدبن ولیدروڈپرتوبڑاظلم ہواہے، کوئی درخت ہی نہیں، کلفٹن برج کيساتھ درخت کاٹ دیے،پتہ نہیں اُن کوکیاخطرہ ہے، درخت ختم کردیں گےتولوگ کیسےرہیں گے۔کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
DMC , sindh government, Karachi ,Supreme Court, Supreme Court order , sindh government request reject , NDMA , Karachi drains , drains request NDMA reject
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube