Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

بھارتی ایجنسیز کے پاکستان میں بڑے سائبرحملے ناکام بنا دیئے گئے

SAMAA | - Posted: Aug 13, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 13, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

پاکستانی خفیہ ایجنسیز نے بھارتی خفیہ اداروں کی جانب سے بڑے سائبر حملے کا سراغ لگا کر ناکام بنا دیا۔

سائبر حملے میں سرکاری حکام اور فوجی عملے کے ذاتی موبائل اور تکنیکی آلات کو ہیک کر کے دھوکا دہی اور جعل سازی سمیت متعدد سائبر جرائم شامل ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق پاکستان کے خفیہ اداروں نے بھارتی خفیہ اداروں کی جانب سے ایک بڑے سائبر حملے کی نشاندہی کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’انڈین انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سائبر حملوں کے تحت پاکستانی سول اور عسکری عہدیداروں کے ذاتی موبائل اور تکنیکی آلات ہیک کرنے کی کوشش کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انڈین انٹیلی جنس ایجنسیوں کے مخلتف اہداف کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

ترجمان کے مطابق سائبر حملے میں سرکاری حکام اور فوجی عملے کے ذاتی موبائل اور تکنیکی آلات کو ہیک کر کے دھوکا دہی اور جعلسازی سمیت متعدد سائبر جرائم شامل ہیں۔ دشمن ملک کے خفیہ اداروں کے مختلف اہداف کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک افواج نے سائبر سیکیورٹی کے بارے میں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی سمیت ایسی سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات میں مزید اضافہ کیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ خامیوں کی نشاندہی اور متعلقہ سائبر سیکیورٹی اقدامات بڑھانے کے حوالے سے تمام سرکاری محکموں کو ایڈوائزری بھی بھیجی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں حکومت کی جانب سے تمام سرکاری دفاتر کو ایڈوائزری جاری کی گئی تھی جس میں سائبر حملوں اور واٹس ایپ ہیک ہونے کا خدشے ظاہر کیا گیا تھا۔ کابینہ ڈویژن نے تمام سرکاری افسران کے لیے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے واٹس ایپ کو سرکاری دستاویزات بھیجنے کے لیے کم سے کم استعمال میں لانے کی ہدایت کی تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube