Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

پشاور:عمران خان نےبی آرٹی منصوبےکا افتتاح کردیا

SAMAA | - Posted: Aug 13, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 13, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فی اسٹاپ کرایا 10 روپے ہے

وزیراعظم عمران خان  نے آج 13 اگست کو پشاور کے بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کردیا۔ منصوبہ سابق وزیراعلیٰ کے پی پرویز خٹک کے دور میں شروع کیا گیا تھا۔

اہم منصوبے کی رونمائی کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد خان، وزیر دفاع پرویز خٹک سمیت دیگر اعلیٰ حکام وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

افتتاح سے قبل وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش نے بی آر ٹی بس میں سفر کر کے تیاریوں کا جائزہ لیا۔ پشاور آمد سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے ضلع خیبر کا دورہ کیا اور پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔

اس موقع پر معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے انہیں احساس نشو نما پروگرام پر بریفنگ بھی دی۔ وزیراعظم نے دورے کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا بھی افتتاح کیا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس 3 سالہ نشونما پروگرام کا بجٹ 8 ارب  52کروڑ روپے رکھا گیا ہے۔

بی آرٹی پراجیکٹ؛سہولت یازحمت؟

واضح رہے کہ پشاور کا بس ریپڈ ٹرانزٹ ( بی آر ٹی ) منصوبہ 6 ماہ میں مکمل ہونا تھا، تاہم اسے 2 سال 10 ماہ بعد بالآخر مکمل کرلیا گیا۔ اس منصوبے میں 128 بسیں کوریڈور پر چلنے کو تیار ہیں۔

کل 67 ارب روپے کا بیت الخلا اور حجام کی دکان

بی آر ٹی کے آرام دہ سفرکا کرایہ 10 سے 50 روپے ہوگا، جب کہ اس کی لمبائی 27 کلو میٹر کوریڈور پر مشتمل ہے، اس منصوبے میں 30 اسٹاپس فعال ہیں۔

وزیراعظم عمران خان آج 13 اگست کو دوپہر3بجے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ہمراہ بس میں سفر کرکے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کریں گے۔ اس منصوبے کو سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے دور میں شروع کیا گیا تھا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube