Monday, November 23, 2020  | 6 Rabiulakhir, 1442
ہوم   > پاکستان

پاکستان پر بڑے سائبر حملوں کا بھارتی منصوبہ ناکام

SAMAA | - Posted: Aug 12, 2020 | Last Updated: 3 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 12, 2020 | Last Updated: 3 months ago

پاکستان کے حساس اداروں نے بھارت کی جانب سے بڑے سائبر حملوں کا سراغ لگا کر ان سے بچاؤ کے اقدامات کرلئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی ایجنسیوں نے پاکستان کے سول اور فوجی حکام کے موبائل فونز اور حساس آلات ہیک کرکے سنگین سائبر کرائمز کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔

حساس اداروں نے یہ تحقیقات بھی کرلیں کہ ایسے ممکنہ حملوں میں ہدف کس کس کو بنایا جانا تھا، اس کے علاوہ تمام حکومتی اداروں کو سائبر سیکیورٹی کے اقدامات سخت اور نقائص دور کرنے کی ایڈوائزری بھی جاری کردی گئی ہے۔

سائبر سیکیورٹی کے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاک فوج نے دشمن ملک کی جانب سے سائبر حملے روکنے کیلئے حفاظتی انتظامات بڑھا دیئے ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے :

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube