Saturday, September 26, 2020  | 7 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

خواجہ براداران کی ضمانت کافیصلہ واپس لینےکی درخواست

SAMAA | - Posted: Aug 12, 2020 | Last Updated: 1 month ago
Posted: Aug 12, 2020 | Last Updated: 1 month ago

نیب نےسپریم کورٹ سےخواجہ براداران کی ضمانت کےفیصلےپرنظرثانی کی درخواست دائر کردی۔نیب نے موقف اختیارکیا ہےکہ عدالت خواجہ سعدرفیق اورسلمان رفیق کی پیراگون سٹی کیس میں ضمانت کا فیصلہ واپس لے۔ نیب نےاپنی درخواست میں قانونی نقطہ بھی اٹھادیاہے۔

بدھ کونیب نےخواجہ براداران کی ضمانت کے فیصلے پر نظرثانی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔نیب نے موقف اختیار کیا کہ رولز کے تحت نیب مقدمات کی سماعت 3 رکنی بینچ ہی کرسکتا ہے،خواجہ سعدرفیق اور سلمان رفیق کی ضمانت دو رکنی بینچ نے دی۔

نظرثانی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت 17 مارچ کے فیصلے پر نظرثانی کرے،ضمانت کا فیصلہ واپس لیا جائے۔

نیب کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کی آبزرویشنز سے ٹرائل متاثر ہوگا،عدالت نےلارجربنچ کےوضع کردہ اصولوں کی خلاف ورزی کی۔

نیب کی درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ سپریم کورٹ قراردےچکی ہے کہ ضمانت کا فیصلہ مختصرلکھا جائے مگر2 رکنی بینچ نے87 صفحات کا فیصلہ لکھ کر اس کی خلاف ورزی کی۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت اپنے فیصلے سے پیراگراف نمبر 18سے 48، اور 56 سے 70 تک حذف کرے۔

درخواست میں کہا گیاکہ ملزمان کی گرفتاری چیئرمین نیب کا اختیار ہے،عدالت نے فیصلےمیں ملزمان کے خلاف شواہد کا تذکرہ بھی کیا،ضمانت کےمقدمے میں شواہد پر بحث نہیں کی جاسکتی،وعدہ معاف گواہ سے متعلق عدالتی آبزرویشنز آئین و قانون کیخلاف ہیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube