Wednesday, September 30, 2020  | 11 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

نوازشریف صحتمندہیں،واپس آسکتےہیں،یاسمین راشد

SAMAA | - Posted: Aug 12, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 12, 2020 | Last Updated: 2 months ago

بیرون ملک سےرپورٹس ہمیں بھیجی نہیں جارہی ہیں۔

وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد نے کہا ہے کہ مریم نواز اپنے والد کی صحت پرسیاست کرنا بند کریں، نوازشریف اب صحت مند ہیں،وطن واپس آسکتے ہیں، بیرون ملک سےرپورٹس ہمیں بھیجی نہیں جارہی ہیں۔

یاسمین راشدنےکہا کہ نوازشریف نےبیرون ملک قیام کےلیےپہلےبیٹی اوراب کرونا کابہانابنایا۔ وزیرصحت پنجاب نےسوال اٹھایا کہ نوازشریف صحت مند نہیں تواب تک علاج کیوں نہیں کرایا؟ وہ اب صحت مند ہیں اوروطن واپس آسکتےہیں۔

وزیرصحت پنجاب نےبتایا کہ نوازشریف نےمجھےکہا کہ اسپتال میں بہترین علاج مل رہاہے، نوازشریف کی بیرون ملک سےرپورٹس تاخیرسےموصول ہورہی ہیں اور رپورٹس منگوانےکےلیےہمیں باربارکہنا پڑتاہے۔

یاسمین راشد نےمزید بتایا کہ نوازشریف عدالت سےوعدہ کرکےگئےتھے اور انھیں باہرجانےکےلیےبیماری کابہانہ ملا۔

یاسمین راشدنےیہ بھی کہا کہ نوازشریف کا14روزعلاج کیا،اُن کےپلیٹلٹس ہم نےبحال کیےاورپاکستان میں نوازشریف کےعلاج کےلیےتمام سہولیات فراہم کیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube