Tuesday, September 29, 2020  | 10 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی: خاتون نے اپنے تین بچوں کو مارکر خودکشی کرلی

SAMAA | - Posted: Aug 11, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Aug 11, 2020 | Last Updated: 2 months ago

کراچی کے علاقے گلشن حديد فيز ون ميں خاتون نے مبینہ طور پر اپنے 3 بچوں کو زہر دے کر موت کی نیند سلانے کے بعد خود اپنی بھی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق عاصمہ نامی خاتون کا یہ انتہائی اقدام گھریلو جھگڑے کے نتیجے میں عمل میں آیا۔

خاتون کے شوہر عابد علی ایک نجی بینک کے افسر ہیں، واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ کام کے سلسلے میں کراچی سے باہر گئے ہوئے تھے۔

شوہر کے واپس لوٹنے پر گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا۔ گھر میں داخل ہونے پر خاتون اور تینوں بچے مردہ حالت میں پائے گئے۔ بچوں کے نام جويريہ، عليشا اور باقر تھے، جن کی عمریں بتدریج 3، 5 اور 8 سال تھی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube