Friday, September 25, 2020  | 6 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

مریم نواز کا قافلہ

SAMAA | , and - Posted: Aug 11, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Aug 11, 2020 | Last Updated: 2 months ago

نیب آفس کے باہر کارکنوں کی دھکم پیل

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز شریف نیب کے سامنے پیش ہونے کیلیے جاتی امرا سے روانہ ہوگئیں۔ مریم نواز کا قافلہ ریلی کی شکل میں روانہ ہوا۔ روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک سال پہلے بھی نیب نے کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کیا تھا۔ حکومت جتنے مرضی ہتھکنڈے آزما لے اپنے مؤقف پر قائم ہوں۔ میرے اوپر جعلی اراضی کیس بنایا گیا۔ ڈرنے والی نہیں۔ نیب روانگی کے وقت کارکنوں کی بڑی تعداد مريم نواز کے ساتھ موجود رہی۔ دوسری جانب نیب دفتر کے باہر خواتين کارکنوں کو روکنے کیلئے اہلکاروں نے حصار بنا ليا، تاہم خواتین متعدد مواقع پر اہل کاروں کو دھکے دیتی رہیں۔ خواتين کارکنوں کا ليڈی اہل کاروں سے بھی تصادم ہوا۔ جب کہ اسی دوران ليگی ايم پی اے کو زبردستی باہر بھجوا ديا گيا۔ ايم پی اے وقار چیمہ کو اہلکاروں نے آگے جانے سے روک ديا۔ نيب آفس کے باہر ليگی کارکنوں نے حکومت مخالف نعرے بھی لگائے۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube