Wednesday, December 1, 2021  | 25 Rabiulakhir, 1443

وزیرخارجہ کاشہبازشریف اوربلاول کوخط،اپوزیشن کےرویےکی تعریف

SAMAA | - Posted: Aug 11, 2020 | Last Updated: 1 year ago
Posted: Aug 11, 2020 | Last Updated: 1 year ago

فائل فوٹو

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےاپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کےچئیرمین بلاول بھٹو کا ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی میں معاونت پر شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیرخارجہ کی جانب سے شہبازشریف اوربلاول بھٹو کا خطوط لکھ کر شکریہ ادا کیا گیا ہے۔شاہ محمود نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے مثبت رویے کی تعریف اجلاس میں کرچکا ہوں، قوم مفادمیں تمام سیاسی جماعتیں ایک ہی موقف کی حامل ہیں،5 اگست کے بھارتی اقدام کو بھی مشترکہ طور پر مسترد کیاتھا،اپوزیشن کی قابلِ عمل تجاویز کوہمیشہ اہمیت دیتے رہیں گے۔

وزیرخارجہ نےمزید کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں نہ صرف حکومتی بلکہ اپوزیشن جماعتوں نے جس طرح بالغ نظری کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے،پارلیمنٹ میں موجودحکومتی اوراپوزیشن جماعتوں نےایک مرتبہ پھرثابت کردیا ہے کہ قومی مفادات کےتحفظ کیلئےپارلیمنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتیں ایک ہی موقف کی حامل ہیں۔

وزیرخارجہ نےبتایا کہ ہم نے گذشتہ ایک سال میں جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کودنیاکےہرفورم پراٹھایا،پچھلے ایک سال کےدوران اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل میں 3 دفعہ کشمیرکوزیرِبحث لایا گیا اور55 سال کے بعد مسئلہ کشمیر پر سیکورٹی کونسل میں مباحثہ ہوا۔

شاہ محمودقریشی نے یہ بھی کہا کہ کشمیر سمیت اہم قومی معاملات پر ہم اپوزیشن کو ساتھ لے کرچلنےکےمتمنی ہیں اوراپوزیشن کی جانب سے سامنے آنے والی قابل عمل تجاویز کو ہمیشہ اہمیت دیتے رہیں گے،کشمیر پالیسی کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کرنے کیلئے اپوزیشن کی جانب سےمثبت تجاویز کےمنتظرہیں۔

WhatsApp FaceBook
تازہ ترین
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube