Monday, September 28, 2020  | 9 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

عثمان بزدار کیخلاف پارٹی میں سازشیں ہورہی ہیں، راجہ ریاض

SAMAA | - Posted: Aug 10, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 10, 2020 | Last Updated: 2 months ago

وزیراعظم کو وزیراعلیٰ پنجاب پر مکمل اعتماد ہے

پی ٹی آئی رہنماء راجہ ریاض کہتے ہیں کہ وزيراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف پارٹی کے اندر سے ہی سازشيں ہورہی ہے، وزارت اعلیٰ کے خواہشمند سازشیں کرتے ہیں مگر وزیراعظم کو عثمان بزدار پر مکمل اعتماد ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء راجہ ریاض نے نمائندہ سماء کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کیخلاف پارٹی کے اندر سے ہی سازشیں ہورہی ہیں، وزرات اعلیٰ کے خواہشمند سازشیں کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو عثمان بزدار پر مکمل اعتماد ہے، عمران خان نے بیورو کریسی کی من مانیوں پر قابو پالیا۔

راجہ ریاض نے حکومت کے اتحادیوں میں اختلافات کا بھی اعتراف کرلیا، کہا کہ اپوزیشن کمزور ہے تو حکومت میں بھی کمزوریاں ہيں، حکومت ابھی تک وعدے پورے نہیں کرسکی، گڈگورننس نہ ہوئی تو حکومت کمزور ہوگی اور فائدہ ن لیگ کا ہوگا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube