Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر کا دورۂ پاکستان

SAMAA | - Posted: Aug 10, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 10, 2020 | Last Updated: 2 months ago

وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات، کشمیرودیگر معاملات پر گفتگو

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر ولکن کے 2 روزہ دورۂ پاکستان کے پہلے روز مسئلہ کشمیر ہی چھایا رہا، وزیراعظم ہاؤس اور وزارت خارجہ میں اہم ملاقاتیں ہوئیں، معزز مہمان نے پاکستان کے مؤقف کی کھل کر حمایت بھی کردی۔ عمران خان کا اسلامو فوبیا کیخلاف کردار ادا کرنے پر بھی زور ديا۔

وزیراعظم عمران خان سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نومنتخب صدر ولکن بوزکیر نے ملاقات کی، عمران خان نے معزز مہمان کو 75ویں اجلاس کیلئے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

پاکستان نے ولکن بوزکیر کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ بھی اٹھایا، لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزیاں بے نقاب کیں اور سنگین صورتحال سے نمٹنے کیلئے کردار ادا کرنے پر زور دیا۔

اہم ملاقاتوں کے بعد معزز مہمان اور وزیر خارجہ نے دفتر خارجہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ شاہ محمود قریشی نے دنیا سے مسئلہ کشمیر پر دو ایٹمی قوتوں کا تصادم روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر دیرینہ تصفیہ طلب مسئلہ ہے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے ایجنڈے سے نہ ہٹایا جا سکتا ہے نہ روگردانی کی جاسکتی ہے، دنیا میں بڑھتا اسلامو فوبیا انتہائی تشویشناک ہے، اسلام کی اصل اقدار، تعلیمات کیخلاف دہشتگرد اور انتہاء پسند طبقے نئے نظریے پھیلارہے ہیں۔

ولکن بوزکیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا وژن بہترین ہے، وہ خطے میں امن چاہتے ہیں۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے مسئلے کے حل میں کردار ادا کرنے کی بھی یقین دہانی کرادی۔

انہوں نے کہا کہ ميں يہ کبھی نہيں بھول سکتا کہ ترکش شہری ہوں اور پاکستان کا بھائي ہوں، مسئلہ کشمير پر ترکی کا مؤقف بہت واضح ہے، اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں، مسئلہ کشمیر پر اپنے مینڈیٹ کے تحت معاونت کو تیار ہوں۔

نئے سیاسی نقشے کے حوالے سے وزیر خارجہ نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان نے جونا گڑھ کی پوزيشن بھی واضح کردی، جبکہ معزز مہمان نے وزارت خارجہ کے لان میں یادگاری پودا بھی لگایا۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube