Friday, September 25, 2020  | 6 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

پنجاب حکومت نےاسکولوں کا نصاب 50فيصدکم کرنیکافيصلہ کرلیا

SAMAA | - Posted: Aug 10, 2020 | Last Updated: 2 months ago
Posted: Aug 10, 2020 | Last Updated: 2 months ago

فائل فوٹو

پنجاب حکومت نے پہلی جماعت سے 10 ویں جماعت تک کے نصاب کو 50 فیصد کرم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب حکومت نے پہلی جماعت سے 10 ویں جماعت تک کے نصاب کو اسمارٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

صوبائی حکومت کے مطابق یہ اقدام کرونا وائرس کے باعث تعلیمی نقصان پورا کرنے کیلئے اٹھایا جارہا ہے۔

محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے تمام اسکولوں میں سبجیکٹس کا سلیبس برائے امتحانات 2021 چالیس سے پچاس فیصد تک کم ہوگا۔ اس سلسلے میں ٹیکسٹ بک بورڈ کے ماہر اساتذہ سے مشاورت جاری ہے۔ ماہر اساتذہ کو نیو تیار شدہ اسمارٹ سلیبس کا تنقیدی جائزہ لینے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔

اسمارٹ نصاب پنجاب بھر کے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز کی اسکول مینیجمنٹس کو بھی ارسال کیا جائیگا۔ تمام نصاب آئن لائن بھی دستیاب ہوگا۔ ہر مضمون کے اہم چیپٹرز کو شامل کیا جائے گا، جب کہ دیگر کو خارج کردیا جائے گا۔ شامل مضوعات کی فہرست تیار کی جائے گی۔

سلیبس مختصر سیشن (ستمبر تا فروری) میں آسانی سے مکمل ہو جائے۔ امسال بورڈز کے سالانہ امتحانی پرچہ جات اسی اسمارٹ سلیبس سے ہی بنائے جائیں۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube