Sunday, September 27, 2020  | 8 Safar, 1442
ہوم   > پاکستان

کراچی میں سب سےزیادہ بارش پی ایف بیس فیصل پرہوئی

SAMAA | - Posted: Aug 9, 2020 | Last Updated: 2 months ago
SAMAA |
Posted: Aug 9, 2020 | Last Updated: 2 months ago

مون سون کا سسٹم شہر سے رخصت ہورہا

کراچی میں تین روز میں سب سے زیادہ بارش پی ایف بیس فیصل پر 205 ملی میٹر اور سب سے کم جناح ٹرمینل پر 74.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے شہر میں تین روز کی بارشوں کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں جس کے مطابق سب سے زیادہ بارش پی ایف بیس فیصل پر 205 ملی میٹر، سرجانی ٹاؤن میں 201.5، گلشن حدید میں 184.5، پی اے ایف بیس مسرور پر 174.5 ملی میٹر جبکہ سب سے کم جناح ٹرمینل پر 74.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

شہر ميں اتوار کے روز بھی کہيں ہلکی بارش تو کہيں بوندا باندی ہوئی۔ محکمہ موسميات کے مطابق بارش برسانے والا مون سون کا سسٹم شہر سے رخصت ہو رہا ہے۔

پی ڈی ایم اےسندھ کی بارشوں سےنقصانات کی رپورٹ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم کا کافی بڑا حصہ بلوچستان کی جانب بڑھ چکا ہے اور اب یہ سسٹم بلوچستان میں بارش برسا سکتا ہے جبکہ شہر قائد میں آج مطلع جزوی ابرآلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

تين روز کے دوران ہونے والی بارش کا پانی تاحال سڑکوں اور گليوں ميں جمع ہونے سے گٹر اور نالے ابل پڑے ہیں۔ مختلف علاقوں میں پانی تاحال جمع ہے جبکہ ایم اے جناح روڈ اور اطراف کی سڑکیں جھیل کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

نیو کراچی میں بھی بارش کا پانی بھر جانے سے گٹر بھی ابل پڑے ہیں۔ بارش اور سیوریج کا پانی گلیوں میں جمع ہوگیا جبکہ کچرے کے ڈھیر نے رہی سہی قصر پوری کردی۔

WhatsApp FaceBook

آپ کے تبصرے

Your email address will not be published.

متعلقہ خبریں
WhatsApp FaceBook
 
 
 
مقبول خبریں
مقبول خبریں
 
 
 
 
 
Facebook Twitter Youtube